ایران نے بلیسٹک میزائلوں اور ڈرونز کا تجربہ کرلیا

تہران (ڈیلی اردو) ایران نے ملٹری مشق کے دوران بلیسٹک میزائلوں اور ڈرونز کا کامیاب تجربہ کرلیا۔

ایرانی سرکاری نیوز ایجنسی ارنا کے مطابق ایران کے مرکزی صحرا ریجن میں فوجی مشق کی گئی۔

فوجی مشق میں پاسداران انقلاب گارڈز نے بڑی تعداد میں زمین سے زمین تک مار کرنے والے بلیسٹک میزائلوں کا ٹیسٹ کیا اور مقامی سطح پر تیار کیے گئے نئے ڈرونز کا بھی تجربہ کیا۔

مشق میں بمبار ڈرونز نے فرضی دشمن میزائل شیلڈ پر ہر طرف سے حملہ کیا اور اہداف کو مکمل طور پر تباہ کیا۔

پاسداران انقلاب کے سربراہ بریگیڈئیر جنرل حسین سلامی نے کہا کہ میزائل اور ڈرونز گائیڈنس اور کمانڈ اینڈ کنٹرول میں نئی ​​ٹیکنالوجیز کی کامیاب جانچ، اس مشق کی ایک خصوصیات ہیں۔

انہوں نے کہنا تھا کہ مشق کے پہلے مرحلے میں بیلسٹک میزائل داغنے اور اہداف کو تباہ کرنے کے ساتھ جدید ترین رہنمائی اور کنٹرول ٹیکنالوجیوں اور مصنوعی ذہانت سے لیس بڑی تعداد میں جارحانہ جنگی ڈرونز کے استعمال سے ایران کی دفاعی صلاحیتوں کا شاندار مظاہرہ کیا گیا۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں