میرانشاہ (نمائندہ ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان کے تحصیل میرانشاہ میں زیر تعمیر پولیس چیک پوسٹ کو نامعلوم افراد نے بارودی مواد سے اڑا دیا۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ چیک پوسٹ میرانشاہ دتہ خیل روڈ پر گاوں احمد خیل بابری اڈہ کے مقام پر زیر تعمیر تھا۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ نامعلوم افراد رات کی تاریکی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
پولیس جائے وقوع پہنچ کر تفتیش شروع کردی۔