باڑہ (ڈیلی اردو) خیبر پختونخوا پولیس نے پشاور اور مضافات میں ممکنہ دہشتگردی کی بڑی کوشش ناکام بنا دی۔
پولیس نے صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع خیبر کے علاقے سپاہ میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے زیر زمین میں چھپایا گیا بھاری تعداد میں اسلحہ تحویل میں لے لیا جسے ڈی پی او ڈاکٹر محمد اقبال نے میڈیا کے سامنے پیش کیا اور کہا کہ اسلحے میں 137 عدد راکٹ لانچر، 27 عدد توپ گولے، 3 عدد روسی ساختہ میزائل، 30 عدد مارٹر گولے اور 179 اینٹی ایئر کرافٹ گن بھی شامل ہیں۔
ڈی پی او ڈاکٹر محمد اقبال نے کہا کہ دہشت گردوں نے اسلحہ زیر زمین چھپایا تھا جو وہ پشاور اور مضافات میں تباہی کی منصوبہ بندی کر رہے تھے جسے ناکام بنا دیا جب کہ دہشت گردوں کی گرفتاری کے لئے تحقیقات جاری ہے۔