بلوچستان: سی ٹی ڈی سبی اور کوہلو کی مشترکہ کارروائی، اسلحہ و گولہ بارود برآمد

کوئٹہ (نمائندہ ڈیلی اردو) کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ سبی اور کوہلو کی مشترکہ کامیاب کارروائی، سبی و ماوند کے درمیانی پہاڑی علاقے ہڑند میں دہشتگردوں کے مبینہ ٹھکانے سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد بشمول 8 مارٹر گولے، 2 فیوز برآمد کرلیے تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بلوچستان کے ضلع سبی کے نواحی پہاڑی علاقے سانگان میں فورسز کی بم ڈسپوزل ٹیم کے قریب ہونے والے بارودی سرنگ کے دھماکے میں فرنٹیئر کور کے 4 اہلکار ہلاک جب کہ 5 شدید زخمی ہوگئے تھے۔ اس حملے کی ذمہ داری کالعدم تنظیم بلوچ لبریشن آرمی نے قبول کی تھی۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں