اسلام آباد (ڈیلی اردو) ترکی میں غیرقانونی طور پر رہاش پذیر مزید 40 پاکستانی ملک بدر کر دئیے گئے۔
فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) امیگریشن کے مطابق ترکی سے غیر قانونی طور پر مختلف شہروں میں مقیم 40 پاکستانی شہریوں کو ملک بدر کردیا گیا جنہیں اسلام آباد منتقل کردیا گیا ہے۔ ایئرپورٹ پر ڈی پورٹیز کو کھانا، کپڑے اور جوتے فراہم کیے گئے ہیں۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق ڈی پورٹیز کا کھانا، کپڑے، جوتے فراہم کرنے کے لئے دوبڑی این جی اوز سے معاہدے کئے گئے تھے۔ ترکی سے ملک بدر ہونے والے پاکستانی غیر قانونی طور پر مختلف شہروں میں مقیم تھے۔