سعودی عرب: ریاض میں زوردار دھماکا، ہوائی اڈے پروازوں کیلئے تاحکم ثانی بند

ریاض (ڈیلی اردو) سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ایک زوردار دھماکے کی آواز سنی گئی ہے تاہم فوری طور پر اس کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔ دھماکے کی جگہ اور نوعیت کا تعین کیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب بتایا گیا ہے کہ ریاض پر ایک میزائل داغا گیا ہے جسے دفاعی فضائی نظام نے ناکارہ بنا دیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر اور ویڈیوز میں تباہ ہونے والے میزائل کو دکھایا گیا ہے جبکہ ریاض کے ہوائی اڈے کو پروازوں کی آمد ورفت کےلیے تاحکم ثانی بند کر دیا گیاہے۔

گزشتہ ہفتے کے روز بھی اتحادی فوج کے ترجمان کرنل ترکی نے میڈیا کو بتایا تھا کہ یمن سے داغے گئے ایک میزائل کو فضا میں ہی ناکارہ بنا دیا گیا ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں