اسلام آباد (ش ح ط) کالعدم تنظیم لشکر اسلام کے سربراہ امیر منگل باغ اطلاعات کے مطابق افغانستان کے صوبہ ننگرہار میں ایک دھماکے میں ہلاک ہو گئے ہیں۔
افغانستان سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق منگل باغ آفریدی صوبہ ننگرہار کے ضلع اچین کے علاقے باندر دری میں سڑک کنارے ایک دھماکے میں ہلاک ہوئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکہ اس وقت ہوا جب منگل باغ اپنے تین ساتھیوں سمیت گزر رہے تھے۔
افغان میڈیا کے مطابق ننگرہار کے گورنر نے منگل باغ کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔
کمانڈر منگل باغ آفریدی اس کا گروپ کالعدم تحریک طالبان (ٹی ٹی پی) پاکستان سے وابستہ رہا ہے۔
اس سے قبل بھی منگل باغ کی ہلاکت کی اطلاعات سامنے آئی تھیں۔