اسلام آباد (ڈیلی اردو) چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے کہا ہے کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے تاہم دشمن کی جانب سے کسی بھی قسم کی جارحیت کا دندان شکن جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاک بحریہ کی جنگی مشق رباط 2021ء اختتام پذیر ہو گئی ہے۔ آپریشنل مشق کے دوران بحیرہ عرب میں پاک بحریہ اور پاک فضائیہ کے مابین مشترکہ آپریشنز کو جانچا گیا۔
اس جنگی مشق کا مقصد پاک بحریہ کی آپریشنل صلاحیتوں کا جائزہ لینا اور انہیں مستقبل کے خطرات کی مناسبت سے بہتر بنانا تھا۔ چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے۔
Debrief session of PN Operational Ex RIBAT-21 held at Khi. Chief Guest CNS Adm Muhammad Amjad Khan Niazi in his address emphasized on perpetual readiness of PN fighting units & imp of joint operational exercises. Adm expressed satisfaction on conduct of joint Ops with PAF(1/2) pic.twitter.com/ZrocIMYK6X
— DGPR (Navy) (@dgprPaknavy) January 29, 2021
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق اپنے خطاب میں امیر البحر ایڈمرل محمد امجد خان نے کہا کہ آپریشنل مشقوں کا انعقاد جنگی حکمت عملی کی جانچ اور بہتری میں انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے تاہم دشمن کی جانب سے کسی بھی قسم کی جارحیت کا دندان شکن جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔
ان کا کہنا تھا ک پاک بحریہ ملک کو درپیش میری ٹائم چیلنجز اور ملکی سمندری حدود کے دفاع کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔ چیف آف دی نیول سٹاف نے مختلف چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کی صلاحیت، آپریشنل تیاری اور مشقوں کے کامیاب انعقاد پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔