جنگ بندی معاہدے کی اسرائیلی خلاف ورزیاں بند کی جائیں، لبنان

بیروت (ڈیلی اردو) لبنان نے ملک میں تعینات اقوام متحدہ کی امن فوج ‘یونیفیل’ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیلی ریاست کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر جنگ بندی معاہدے اور سرحدی خلاف ورزیوں کا سلسلہ بند کرائے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق لبنان کے قائم مقام وزیراعظم حسان دیاب نے کہا کہ یونیفیل اقوام متحدہ کی طرف سے لبنان میں قیام امن کی نگرانی کے لیے تعینات کی گئی ہے۔

اسرائیل کی جانب سے سرحدیی خلاف ورزیوں کو روکنا اور جنگ بندی معاہدے کا پابند بنانا اس کی ذمہ داری ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج روزانہ کی بنیاد پر لبنان کی خود مختاری کو پامال کر رہی ہے۔

لبنانی وزیراعظم نے یونیفیل پر زور دیا کہ وہ اسرائیل کو لبنان کی سرحدی خلاف روزیوں سے روکے اور اسے جنگ بندی معاہدے کا پابند بنائے۔

قبل ازیں لبنانی وزیراعظم کے دفتر سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ قائم مقام وزیراعظم حسان دیاب نے لبنان میں متعین اقوام متحدہ کی امن فوج کے سربراہ جنرل اسٹیفانو ڈیل کول اور فوج کے سیاسی امور کے انشارج نیراج سنگھ سے ملاقات کی تھی۔

یاد رہے کہ لبنان کی جانب سے حالیہ عرصے کے دوران بار بار اسرائیل کی جانب سے خود مختاری کی خلاف ورزیوں ‌کی شکایت سامنے آئی ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں