نیو یارک (ڈیلی اردو) اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹریس نے پاکستان اور بھارت پر زور دیا ہے کہ دونوں ممالک مسائل کے حل کے لیے سنجیدہ مذاکرات کریں۔
یو این سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر کا فوجی حل نہیں ہے، پاک بھارت فوجی تصادم نہ صرف دونوں ملکوں بلکہ دنیا کے لیے تباہی ہو گا۔
انتونیو گوٹریس نے پاکستان اور بھارت کے درمیان مسائل کے حل کے لیے ثالث کا کردار ادا کرنے کی پیشکش بھی کی۔
خیال رہے کہ مسئلہ کشمیر پاکستان اور بھارت کے درمیان تنازع کی سب سے بڑی وجہ ہے، پاکستان مسئلہ کشمیر کا حل سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق چاہتا ہے لیکن بھارت اس کے لیے تیار نہیں ہے۔