یروشلم (ڈیلی اردو) یورپی مسلم اکثریتی ملک کوسوو نے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرلیے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق کوسوو کی وزیرخارجہ نے سفارتی تعلقات کے قیام سے متعلق معاہدے پر دستخط کے لیے آج اسرائیل جانا تھا تاہم کورونا کے باعث سفری پابندی کی وجہ سے یہ تقریب ورچوئل کرنا پڑی۔
ورچوئل تقریب کے دوران دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے سفارتی تعلقات کی بحالی سے متعلق معاہدے پر دستخط کیے۔
Jerusalem/Pristina:
Israel & #Kosovo established diplomatic relations in a virtual ceremony, where the FM's signed the agreement.
During the ceremony, the plaque which will be placed at the entrance to Kosovo's new Emb in Jerusalem was revealed.
Congratulations – Urime! ???????????????????? pic.twitter.com/3VtQ4whdjl
— Israel Foreign Ministry (@IsraelMFA) February 1, 2021
رپورٹ کے مطابق کوسوو نے مقبوضہ بیت المقدس (یروشلم) کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے جس کے بعد وہ وہاں اپنا سفارت خانہ کھولنے والا پہلا مسلم ملک ہوگا۔
خیال رہے کہ یورپی مسلم اکثریتی ملک کوسوو نے گذشتہ سال ستمبر میں اسرائیل کو تسلیم کرنے کا اعلان کیا تھا۔