کولمبو (ڈیلی اردو) سری لنکا نے بھارت اور جاپان کے ساتھ کیا گیا پورٹ معاہدہ ختم کردیا۔
کولمبو پورٹ پراسٹریٹیجک کنٹینر ٹرمینل کے لیے تینوں ملکوں کے درمیان معاہدہ ہوا تھا جس کے تحت ٹرمینل کے 49 فیصد شیئرز بھارت اور جاپان کی ملکیت ہونے تھے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سری لنکن ٹریڈ یونین اور حزب اختلاف کی جماعتیں معاہدہ ختم کرنے پر زوردے رہی تھیں جس کے بعد سری لنکا نے یہ معاہدہ ختم کردیا۔