ہرات + کابل (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسی) افغانستان اور ایران کی سرحد پر درجنوں آئل اور گیس ٹینکرز دھماکے سے پھٹ گئے جس کے نتیجے میں 60 افراد زخمی اور 500 سے زائد گاڑیاں جل کر خاکستر ہوگئیں۔
عالمی میڈیا کے مطابق افغانستان اور ایران کی سرحد کے نزدیک ہرات میں اسلام قلعہ کے کسٹم آفس میں کھڑے آئل اور گیس سے بھرے کئی ٹینکرز اچانک زوردار دھماکے سے پھٹ گئے۔
#HERAT – A fire has broken out at customs office in Herat, said official. Details to follow#ArianaNews #ATNNews #AfghanNews #AryanaNews #ATN #News #Afghanistan #Herat #fire pic.twitter.com/IFAQ4o4NsE
— Ariana News (@ArianaNews_) February 13, 2021
جس کے نتیجے میں آسمان کو چھوتے شعلوں نے آس پاس کھڑی سینکڑوں گاڑیوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کے نتیجے میں 500 سے زائد گاڑیاں شعلوں کی نذر ہوگئیں جب کہ 17 افراد زخمی ہوگئے۔
Video circulating of the aftermath of the fuel tanker explosion on border between #Afghanistan and #Iran. pic.twitter.com/wf9cISorXl
— Jason Brodsky (@JasonMBrodsky) February 14, 2021
محکمہ صحت کے ترجمان کے مطابق سپتال میں 60 زخمیوں کو لایا گیا ہے جن میں سے 11 کی حالت نازک ہے۔
دھماکوں سے پھٹ جانے والے آئل ٹینکرز میں لاکھوں ڈالر کی مالیت کا تیل اور گیس موجود تھا، تاہم یہ واضح نہیں کہ یہ ٹینکرز افغانستان آرہے تھے یا ایران جا رہے تھے۔ دھماکوں کی وجہ کے تعین کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔
پورے علاقے میں دھوئیں کے بادل چھا گئے جب کہ فلک شگاف شعلوں کی حدت سے متاثرہ علاقے میں درجہ حرارت بہت زیادہ ہوگیا اور فائر بریگیڈ اور امدادی کارکنوں کو جائے وقوعہ پر پہنچنے میں شدید مشکلات کا سامنا رہا۔