شام کا دمشق پر اسرائیلی میزائل حملہ ناکام بنا دینے کا دعویٰ

دمشق (ڈیلی اردو) شام کی ائیر ڈیفنس نے اسرائیل کی جانب سے کیا گیا میزائل حملہ ناکام بنا دیا۔

شامی میڈیا کے مطابق اسرائیل کی جانب سے شام کے دارالحکومت دمشق پر میزائلوں سے حملہ کیا گیا جسے شامی ایئر ڈیفنس نے ناکام بنا دیا۔

https://twitter.com/falasteen47/status/1361108163618091010?s=19

میڈیا رپورٹس کے مطابق مزید اسرائیلی حملوں کے خدشے کے پیش نظر شام کے فضائی دفاعی نظام متحرک کر دیا گیا ہے۔

شامی میڈیا کے مطابق اسرائیل کے میزائل حملوں میں صرف املاک کو نقصان پہنچا، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں