سعودی عرب کے ہوائی اڈوں پر ڈرون حملے

صنعاء (ڈیلی اردو) یمن کے حوثی باغیوں نے ایک بار پھر سعودی ہوائی اڈوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کردیا۔

حوثی باغیوں کے ترجمان کی جانب سے سے جاری بیان کے مطابق سعودی عرب کے سب سے بڑے شہر جدہ اور ابہا کے ہوائی اڈوں کو ڈرونز کے ذریعے نشانہ بنایا گیا جس کے باعث دونوں ہوائی اڈوں میں آپریشنز دو گھنٹے تک معطل رہے۔

سعودی حکام نے ابھی تک اس دعوے کی تصدیق یا تردید نہیں کی۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں