افغان طالبان کا کھلے خط میں امریکا کو مکمل انخلا کا مشورہ

کابل (ڈیلی اردو) افغان طالبان نے کھلے خط میں امریکا کو مکمل انخلا کا مشورہ دیاہے،طالبان ڈپٹی رہنما ملا عبدالغنی برادر نے کہاہے کہ طویل جنگ کا فوجی حل نہیں ہے۔

افغان میڈیا کے مطابق طالبان کے ڈپٹی رہنما ملا برادر نے امریکی عوام کو لکھے گئے کھلے خط میں کہا گزشتہ انیس سال سے ثابت ہوا ہے کہ افغانستان کے طویل مسئلے کو فوجی حکمت عملی سے حل نہیں کیا جاسکتاْ۔ امریکا کے لئے بہتر ہوگا کہ امن معاہدے کے تحت کابل سے مکمل انخلا کرے۔

ملا برادر کا کہنا تھا افغان عوام مسلط کی گئی جنگ لڑرہے ہیں سب کی ذمہ داری ہے کہ دوحہ معاہدے پر عمل کرکے جنگ کو ختم کیا جائے۔ امریکا اور طالبان نے انتیس فروری دو ہزار بیس کو معاہدہ کیا تھا۔ معاہدے کا مقصد افغانستان میں امن قائم کرنا تھا۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں