بھارتی ریاست مغربی بنگال میں دستی بم حملہ، مسلم وزیر ذاکر حسین زخمی

نئی دہلی (ڈیلی اردو) ریاست مغربی بنگال میں بم دھماکے کے نتیجے میں ریاستی وزیر برائے محنت ذاکر حسین سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مغربی بنگال کے وزیر برائے محنت ذاکر حسین کولکتہ جانے کے لیے ریلوے اسٹیشن کی جانب گامزن تھے کہ اچانک نا معلوم افراد نے ان پر دیسی ساختہ بموں سے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں ذاکر حسین سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے، واقعہ کے بعد وزیر کو قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں طبی امداد کے بعد انہیں کولکتہ کے پسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ذاکر حسین کی طبیعت پہلے سے کافی بہتر ہے تاہم انہیں بازو اور ٹانگ پر شدید زخم آئے ہیں۔

دوسری جانب مغربی بنگال کے وزیر ذاکر حسین پر حملے کے بعد بھارتی انٹیلجنس اداروں کی جانب سے واقعہ کی تفتیش جارہی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ذاکر حسین کی طبیعت پہلے سے کافی بہتر ہے تاہم انہیں بازو اور ٹانگ پر شدید زخم آئے ہیں۔ دوسری جانب مغربی بنگال کے وزیر ذاکر حسین پر حملے کے بعد بھارتی انٹیلجنس اداروں کی جانب سے واقعہ کی تفتیش جارہی ہے۔

بھارتی ریاست مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بینرجی کا کہنا ہے کہ ذاکر حسین پر حملہ سازش ہے، کچھ لوگ ذاکر حسین پر دوسری سیاسی جماعت میں شامل ہونے کے لیے دباؤ ڈال رہے تھے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں