واشنگٹن (ڈیلی اردو) امریکی صدر جوبائیڈن انتظامیہ نے جنگ زدہ علاقوں کے سوا دیگر علاقوں میں ڈرون حملے بند کرنے کا اعلان کر دیا۔
ترجمان پینٹاگون کا کہنا ہے کہ ایسے علاقے جہاں امریکی فوج موجود ہے لیکن وہاں جنگ نہیں تو ایسی جگہوں پر ڈرون حملوں کو روک دیا گیا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ یہ پابندی مستقل نہیں لگائی جارہی اور نہ ہی اس کا مطلب یہ ہے کہ ڈرون حملے نہیں ہوں گے، ہم بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ انتہا پسندوں کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔
اس سے قبل سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صومالیہ اور دیگر ممالک میں امریکی فوج کو ڈرون حملوں کی اجازت دے رکھی تھی جب کہ افغانستان، شام اور عراق کے علاوہ کسی بھی ملک میں ڈرون حملے کیلئے وائٹ ہاؤس کی اجازت لینا ضروری ہوگا۔