14

3 یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز کی تقرری کی منظوری

پشاور (نیوز ڈیسک) صوبائی حکومت کی سفارشات کی روشنی میں گورنر خیبرپختونخوا نے تین یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز کی تقرری کی منظوری دیدی ہے۔ ہری پور یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے عہدے کے لئے پروفیسر ڈاکٹر انور الحسن، بے نظیر وویمن یونیورسٹی پشاور کے لئے قائم مقام وائس چانسلر پروفیسر رضیہ سلطان، ایگری کلچر یونیورسٹی پشاور کے لئے پروفیسر جہاں بخت شامل ہیں۔

گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان کی جانب سے سمری کی منظوری دیتے ہو ئے سفارشات واپس ہائیر ایجو کیشن ڈیپارٹمنٹ کو ارسال کردی ہے ۔

ہائیر ایجو کیشن کمیشن کو گورنر خیبرپختونخوا کی جانب سے سفارشات کی منظوری ملنے کے بعد ان کا باقاعدہ اعلامیہ آج جاری کر دینگے ۔

تین یونیورسٹیوں میں وائرس چانسلرز کی تقرری کے بعد مزید یونیورسٹیوں میں وائس چانسلرز کی تقرری کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے جس کے لئے بھی سفارشات ذرائع کے مطابق ہائیر ایجو کیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے تیار کی گئی ہے ۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں