میکسیکو میں پولیس قافلے پر حملہ، 13 اہلکار ہلاک

میکسکو (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسی) امریکی ملک میکسیکو میں پولیس قافلے پر حملے کے نتیجے میں 13 اہلکار ہلاک ہوگئے۔

نیو یارک ٹائمز کے مطابق شمالی امریکی ملک میکسیکو میں پولیس قافلے پر حملے کے نتیجے میں 13 اہلکار ہلاک ہوگئے، حملہ اس وقت ہوا جب پولیس کا قافلہ گشت پر مامور تھا جب کہ جس علاقے میں حملہ کیا گیا وہاں مسلح گروہ اور جرائم پیشہ افراد نے اپنی آماج گاہ بنائی ہوئی ہے۔

پولیس قافلے پر حملے کے بعد میکسیکو نیشنل گارڈ اور دیگر سیکیورٹی فورسز کی بڑی تعداد کو طلب کرکے بڑے پیمانے پر حملہ آروں کی تلاش کے لیے آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب میکسیکو کے وزیر برائے سیکیورٹی کا کہنا ہے کہ قانون نافذ کرنے کے لیے حملہ آوروں کو پوری قوت کے ساتھ جواب دیا جائے گا۔

واضح رہے شمالی امریکی ملک میکسیکو منظم جرائم اور منشیات کے کاروبار سے منسلک مسلح گروہوں کے حوالےسے مشہور ہے جب کہ علاقے متعدد جگہوں پر بھی جرائم پیشہ گروہوں نے قبضہ کیا ہوا ہے، گزشتہ سال بھی صرف پولیس پر حملوں کے نتیجے میں 500 اہلکار ہلاک ہوگئے تھے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں