دبئی (ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 9 ویں میچ میں پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو یک طرفہ مقابلے میں 44 رنز سے شکست دے کر ایونٹ میں اپنی دوسری کامیابی حاصل کرلی۔
شارجہ کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جارہے اس میچ میں کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
پشاور زلمی نے اننگز کا آغاز ہوا تو گزشتہ میچ کی طرح اس میچ میں بھی کامران اکمل ناکام رہے اور 3 کے مجموعے پر بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے
امام الحق اور گزشتہ میچ کے ہیرو عمر امین نے ٹیم کو 44 رنز کی پارٹنر شپ فراہم کی لیکن کراچی کنگز نے اپنے اسپنرز کی مدد سے میچ میں واپسی کرتے ہوئے ایک رنز کے وقفے سے پشاور زلمی کے 3 کھلاڑیوں کو پویلین بھیج دیا۔
سکندر رضا کے اسپیل کے پہلے ہی اوور میں 15 رنز بنانے والے عمر امین اور صفر پر وین میڈسن جبکہ اس کے اگلے ہی اوور میں عماد وسیم کی گیند پر بغیر کوئی رن بنائے کیرون پولارڈ اپنی وکٹ گنوا بیٹھے۔
امام الحق کا ساتھ دینے کے لیے لیام داسن آئے جنہوں نے 76 رنز کی پارٹنر شپ قائم کرکے ٹیم کو مناسب ٹوٹل کی جانب گامزن کیا۔
SIX! Short from @SRazaB24 and @daws128 just manages to clear the fence on this occasion. Peshawar Zalmi are 80/4 in the 14th over now
Scorecard and ball-by-ball details ???? https://t.co/R1IESXmCAE #PZvKK #PSL2019 #KhelDeewanoKa #CricketForAll pic.twitter.com/zS4gpXj7Xo
— Cricingif (@_cricingif) February 21, 2019
اس موقع پر کراچی کنگز کے باؤلرز نے ایک مرتبہ پھر واپسی کرتے ہوئے 8 رنز کے وقفے سے پہلے 43 رنز کی اننگز کھیلنے والے ڈاسن اور پھر 56 رنز کی اننگز کھیلنے والے امام الحق کو پویلین کی راہ دکھائی۔
تاہم اختتامی اوورز میں پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے ایک چھکے اور 3 چوکوں کی مدد سے ٹیم کا اسکور 8 وکٹوں کے نقصان پر 153 رنز تک پہنچادیا
OUT! @RealHa55an dismisses @simadwasim and Peshawar Zalmi are nearing victory now. Karachi Kings are 105/6 in the 19th over now
Scorecard and ball-by-ball details ???? https://t.co/R1IESX51c4 #PZvKK #PSL2019 #KhelDeewanoKa #CricketForAll pic.twitter.com/2XpzEWmSK6
— Cricingif (@_cricingif) February 21, 2019
کراچی کنگز کے سکندر رضا اور عثمان شنواری نے 2،2 جبکہ محمد عامر، عامر یامین اور عماد وسیم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
دوسری اننگز میں پشاور زلمی کے حسن علی ایک مرتبہ پھر ٹیم کا ملک ہتھیار ثابت ہوئے اور پہلی ہی گیند پر لیونگسٹن کو آؤٹ کردیا جبکہ دوسرا نقصان 13 کے اسکور پر اٹھانا پڑا جب بابر اعظم رن آؤٹ ہوئے
اگلے ہی اوور میں بین ڈنک بھی وہاب ریاض کی گیند پر سرفراز احمد کو کیچ دے بیٹھے اور تیسری وکٹ 15 کے مجموعی اسکور پر گرگئی۔
ابتدائی تین بیٹسمین کے جلد آؤٹ ہونے کے بعد کراچی کنگز کے لیے 154 رنز کا ہدف مشکل دکھائی دیا۔
کولن انگرام 21 اور سکندر رضا 14 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تو ٹیم کا اسکور 55 رنز تھا، تاہم اس کے بعد کپتان عماد وسیم نے محمد رضوان کے ساتھ ٹیم کو 49 رنز کی پارٹنرشپ فراہم کی جو فائدہ مند ثابت نہ ہوسکی۔
عماد وسیم 26 رنز بنا کر حسن علی کی گیند پر 104 کے مجموعی اسکور پر کیچ آؤٹ ہوئے تو اسی اوور میں 105 کے اسکور پر عامر یامین لیام ڈاسن کو اور 106 کے اسکور پر محمد عامر وہاب ریاض کو کیچ دے بیٹھے۔
آخری اوور میں کراچی کنگز کو 9واں نقصان ہوا جب عمر خان کیرون پولارڈ کی گیند پر حسن علی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔
حسن علی نے 15 رنز کے عوض 4 وکٹیں لے کر زلمی کے نمایاں باؤلر رہے جبکہ وہاب ریاض، عمید آصف اور کیرون پولارڈ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
ٹاس کے موقع پر کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے کہا کہ ہماری ٹیم کی طاقت بیٹنگ ہے اور ہم ہدف کا تعاقب کرنے کی کوشش کریں گے۔
پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے کہا کہ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بڑا اسکور کرنے کی کوشش کریں گے تاکہ باؤلرز ہدف کا دفاع کرسکیں۔
دونوں ٹیمیں اب تک ایونٹ میں 2، 2 میچز کھیل چکی ہیں اور دونوں ہی ٹیموں کو ایک ایک میچ میں کامیابی ملی جبکہ ایک میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔