عراق میں داعش کے خلاف آپریشن، 27 دہشت گرد ہلاک

بغداد (ڈیلی اردو) عراقی فوج نے اعلان کیا ہے کہ موصل کے پہاڑی علاقوں میں دہشت گرد تنظیم دولت اسلامیہ (داعش) کے خلاف آپریشن میں 27 دہشت گرد مارے گئے ہیں۔

عراقی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل یحییٰ رسول نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ فوج سے وابستہ انسداد دہشتگردی یونٹوں نے ملک کے شمال میں موصل کے پہاڑی علاقے محمور داع میں 14 روزہ آپریشن کیا۔

رسول نے بتایا کہ اس آپریشن میں 27 دہشت گرد مارے گئے ہیں تو متعدد چٹانوں تلے دب گئے ہیں، جس سے ہلاکتوں کی صحیح تعداد کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا۔

انہوں نے بتایا کہ انسداد دہشتگردی ٹیموں داعش کے خلاف بین الاقوامی اتحاد اور فضا سے عراقی فوج کے ہیلی کاپٹروں اور جنگی طیاروں کی مدد حاصل تھی۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں