19

حکومت نے ‏بہاولپور میں جیش محمد کے ہیڈکوارٹر کا کنٹرول سنبھال لیا

اسلام آباد (ڈیلی اردو) پنجاب حکومت نے بہاولپور میں جیش محمد کے مدرستہ الصابر اور جامع مسجد سبحان اللہ کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔

ترجمان وزرات داخلہ کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے کالعدم جیشں محمد کے زیر اہتمام چلنے والی جامع مسجد سبحان اللہ اور مدرستہ الصابر کے انتظامی معاملات سنبھال لیے گئے ہیں۔

وزرات داخلہ کے مطابق مدرسے اور مسجد کا کنٹرول سنبھالنے کا فیصلہ گزشتہ روز قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے دوران لیا گیا۔ یہ مدرسہ جیش محمد کا ہیڈکوارٹر تھا۔

ترجمان کے مطابق جامع مسجد اور مدرسے میں 600 طالبعلم زیر تعلیم ہیں جنہیں پڑھانے کے لیے 70 اساتذہ موجود ہیں۔

حکومت کی جانب سے منتظم تعینات کرنے کے بعد کمیپس کو پنجاب پولیس کی جانب سے سیکیورٹی مہیا کی جارہی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے دوران وزارت داخلہ اور سیکیورٹی اداروں کو انتہا پسندی کے خاتمے کے لیے فوری اقدامات کرنے کی ہدایت کی تھی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی حکومت نے قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلے کے نیتجے میں جماعت الدعوۃ اور فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کو کالعدم قرار دے دیا تھا۔

اقوام متحدہ کی جانب سے جیش محمد کو ‘دہشت گرد’ تنظیموں کی فہرست میں شامل کرنے کے بعد بھارت کئی مرتبہ مسعود اظہر کو بھی عالمی دہشت گرد کی فہرست میں شامل کرنے کی درخواست کر چکا ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں