پاکستان کی سعودی عرب پر حوثی باغیوں کے حالیہ حملوں کی شدید مذمت

اسلام آباد (ڈیلی اردو) پاکستان نے سعودی عرب کے شہر جیزان پر میزائل اور ڈرون حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 14 اور 15 اپریل کو حوثیوں کے ذریعہ جیزان شہر کی طرف شروع کیے گئے بیلسٹک میزائل اور ڈرون کی شدید مذمت کرتا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ سعودی افواج نے تمام منصوبوں کو کامیابی کے ساتھ روک لیا اور تباہ کردیا۔ خوف اور دہشت پھیلانے والے اس طرح کے حملے قابل مذمت ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اپنی سلامتی اور علاقائی سالمیت کو کسی بھی خطرہ کے خلاف برادر مملکت سعودی عرب کیساتھ اپنی مکمل حمایت اور یکجہتی کی توثیق کرتا ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں