لندن (ڈیلی اردو) شام، افغانستان، پاکستان، عراق اور نائجیریا کے شہری یورپ میں اسائلم حاصل کرنے کے 5 بڑے خواہشمند ملکوں میں شامل ہیں۔ یہ بات یورپین اسائلم سپورٹ آفس EASO کی جانب سے جاری کردہ ایک تازہ رپورٹ میں بتائی گئی ہے۔
ای اے ایس او کے مطابق یہ وہ 5 ممالک ہیں جنہیں اسائلم حاصل کرنے کے خواہشمند پیدا کرنے والے ‘ٹاپ ڈیسٹینیشنز’ قرار دیا جا سکتا ہے۔
????Latest #asylum trends:
???????? Ukrainians lodged more #asylum applications in the EU+ in February 2021, compared to January, making them one of the top ten nationalities of applicants.
????Article: https://t.co/d3j4EBn1qI
????Interactive map: https://t.co/xlEiKhu3Bd pic.twitter.com/uPuL33hWgq— EU Agency for Asylum – EUAA (@EUAsylumAgency) April 20, 2021
اس فہرست میں جنگ زدہ شام کے شہری سب سے زیادہ ہیں جن کی جانب سے اسائلم حاصل کرنے کیلئے دی جانے والی درخواستوں کا حجم باقی ملکوں کے مقابلے میں ایک چوتھائی رہا۔
اس رپورٹ میں مزید دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس سال یوکرین کے شہریوں نے یورپ میں اسائلم حاصل کرنے کیلئے 72 فیصد سے زائد درخواستیں جمع کروائیں۔ اس طرح یوکرین اسائلم حاصل کرنے کے لحاظ سے دنیا میں 10 ویں بڑے ملک کے طور پر سامنے آیا ہے۔
ای اے ایس او (EASO) کی جانب سے جاری کردہ اس رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ اس سال صرف فروری 2021 میں یورپ میں اسائلم کی 38300 درخواستیں جمع کروائی گئیں۔