کابل حکومت کو طالبان سے برے نتائج کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے، جرنیل مارک میلی

استنبول (ڈیلی اردو) امریکی مسلح افواج کے سربراہ جنرل مارک میلی نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ امریکاکی فوج کے انخلا کے بعد افغان حکومت کو طالبان کی جانب سے برے نتائج کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

ترک میڈیا کے مطابق امریکی مسلح افواج کے سربراہ جنرل مارک میلی نے خبر ایجنسی سے گفتگو کرتےہوئے بتایا کہ افغان افواج باصلاحیت اور بہترین سازو سامان سے لیس ضرور ہیں مگر عالمی اعانت کے بغیر ان کی استعداد طالبان کے حملوں کے خلاف بے معنی ہو گی۔

امریکی جرنیل نے مزید کہا کہ کابل حکومت اور طالبان کے درمیان سیاسی مفاہمت ہوسکتی ہے جس کے اطلاق سے ملک میں خانہ جنگی کا امکان ختم ہو سکتا ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں