افغانستان: طالبان نے غزنی بیس پر قبضہ کرلیا، حملوں میں 15 سیکیورٹی اہلکار ہلاک

کابل (بیورو رپورٹ) افغانستان ميں طالبان کے دو مختلف حملوں ميں کم از کم پندرہ سکيورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔

افغان میڈیا کے مطابق طالبان نے صوبہ فرح ميں ايک چيک پوائنٹ کو نشانہ بنايا اور سات فوجی ہلاک ہو گئے۔ طالبان نے دعوی کیا ہے کہ وہ ايک فوجی اور ہتھيار ساتھ لے گئے ہيں۔

صوبہ ہرات کے فارسی ضلعے ميں ايک سو کے قريب طالبان نے منظم انداز ميں دھاوا بول ديا اور آٹھ فوجيوں کو مارديا۔ جيسے جيسے افغانستان سے غير ملکی افواج کے انخلاء کا مرحلہ آگے بڑھتا جا رہا ہے ويسے ويسے طالبان پر اپنی پر تشدد کارروائياں بڑھا رہے ہيں۔ افغان میڈیا کے مطابق طالبان نے غزنی بیس پر قبضہ کرلیا۔ قبضے کے دوردوران 2 اہلکار ہلاک ہوگئے جبکہ 21 اہلکاروں نے ہتھہتھیار ڈال دئیے ہیں۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں