افغانستان میں آپریشن کے دوران 181 طالبان ہلاک، 87 زخمی

کابل (بیورو رپورٹ) افغانستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 181 طالبان ہلاک اور 87 زخمی ہوگئے۔

افغان وزارت دفاع کے مطابق لغمان، غزنی، زابل، قندہار، ہرات، ہلمند اور بغلان صوبوں میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 181 طالبان ہلاک اور 87 زخمی ہوگئے، آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز کو فضائیہ کی مدد بھی حاصل تھی جب کہ بڑی تعداد میں ہتھیاروں کو بھی تباہ کردیا گیا۔

افغانستان کی وزارت دفاع کے بیان میں کہا گیا ہے کہ متعدد اسلحہ، گولہ بارود اور سڑک کے کنارے نصب 94 بارودی سرنگیں تباہ کردی گئی ہیں۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں