کابل کے نواح میں صحت کارکنوں کی گاڑی پر دھماکہ، ایک شخص ہلاک ، 3 زخمی

کابل (ڈیلی اردو/شِنہوا) افغانستان کے دارالحکومت کابل کے نواحی علاقے کلکان میں بدھ کے روز صحت کارکنوں کو لے جانے والی منی بس بم دھماکے کی زد میں آنے سے ایک شخص ہلاک اور تین دیگر زخمی ہوگئے۔

کابل پولیس کے ترجمان فردوس فرامرز نے شِنہوا کو بتایا کہ اس انتہائی افسوسناک واقعہ نے ایک شخص کی جان لے لی اور تین دیگر زخمی ہوئے ، یہ واقعہ مقامی وقت کے مطابق صبح 6 بجکر 40 منٹ پر کابل کو شمالی صوبوں سے ملانے والی سڑک پر کلکان کے علاقے میں پیش آیا۔

اس اہلکار نے مزید تفصیلات فراہم کئے بغیر بتایا کہ واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

گزشتہ دو روز کے دوران یہ ایک گاڑی پر دوسرا بم حملہ ہے۔

مقامی عہدیداروں کے مطابق پہلے دھماکے میں جنوبی صوبہ اروزگان میں منگل کے روز پولیس وین کو نشانہ بنایا گيا تھا جس میں ایک پولیس کانسٹیبل ہلاک اور ایک شہری زخمی ہوا۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں