کابل: افغان فوجیوں کی کارروائیوں میں 205 طالبان ہلاک، 106 زخمی

کابل (بیورو رپورٹ) افغانستان کے نو صوبوں میں افغان سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں اور ان کے ساتھ جھڑپوں میں 205 طالبان ہلاک ہوگئے۔

افغان وزارت دفاع کے مطابق ننگرہار، لغمان، غزنی، قندھار، ارزگان، ہرات، فرح، ہلمند اور بغلان صوبوں میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 206 طالبان ہلاک اور 106 زخمی ہوگئے، آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز کو فضائیہ کی مدد بھی حاصل تھی جب کہ بڑی تعداد میں ہتھیاروں کو بھی تباہ کردیا گیا۔

https://twitter.com/MoDAfghanistan/status/1390933514242215939?s=19

افغانستان کے شمالی صوبے فرح میں رات گئے سرکاری فورسز کی جوابی کارروائی میں کمانڈر سمیت 33 طالبان ہلاک اور 27 دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔

https://twitter.com/MoDAfghanistan/status/1390712293898563587?s=19

وزارت دفاع نے ہفتے کے روز ایک اور بیان میں اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ افغان فضائیہ کی مدد سے کی جانیوالی اس کارروائی کے دوران دہشت گردوں کی ایک گاڑی اور کچھ مقدار میں اسلحہ اور آلات کو بھی تباہ کر دیا گیا ہے۔

https://twitter.com/MoDAfghanistan/status/1390568354180644865?s=19

حالیہ دنوں کے دوران سینکڑوں کی تعداد میں مسلح طالبان جنگجو حملہ کر کے بغلان پر قبضہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن حکومت کی جانب سے مزاحمتی صوبے میں اگلے محاذ پر کمک بھیجے جانے کے بعد ان کے حملے پسپا کر دیئے گئے ہیں۔

https://twitter.com/TGhazniwal/status/1389560180162052098?s=19

عسکریت پسند گروہ نے ابھی تک اس پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

جنگ زدہ افغانستان میں تشدد جاری ہے جبکہ امریکہ اور نیٹو کے فوجی ملک چھوڑ رہے ہیں۔

11 ستمبر 2021 کو امریکہ کو افغانستان میں جنگ کی جانب راغب کرنیوالے دہشتگردانہ حملوں کی 20 ویں برسی سے قبل تقریباً 3 ہزار 500 امریکی اور 7 ہزار نیٹو فوجیوں کو افغانستان سے واپس بلا لیا جائیگا۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں