افغان طالبان کا عید الفطر پر حکومت کیساتھ تین روزہ جنگ بندی کا اعلان

کابل (ڈیلی اردو) افغانستان میں طالبان نے افغان حکومت کے ساتھ تین دنوں کی جنگ بندی کا اعلان کیا ہے جو جمعرات کو مسلمانوں کے تہوار عید الفطر کے موقع پر نافذ العمل ہو گا۔

یہ جنگ بندی حالیہ ہفتوں میں سخت گیر اسلام پسند گروہ کی جانب سے سرکاری فوجیوں کے خلاف حملوں میں اضافے کے بعد سامنے آئی ہے۔

افغان طالبان کے ترجمان ذبیع اللہ مجاہد نے ٹوئٹر پر جنگ بندی کا اعلان کرتے ہوئے طالبان عسکریت پسندوں سے کہا کہ وہ کسی جگہ بھی دشمن پر حملہ نہ کریں۔ البتہ اگر دشمن کی جانب سے کوئی حملہ ہوتا ہے تو اس کا بھرپور جواب دیں۔

طالبان ترجمان نے واضح کیا کہ جنگ بندی صرف عید کے تین روز کیلئے ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں