واشنگٹن (ڈیلی اردو) امریکا کے صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ اسرائیل کو اپنے دفاع کا مکمل اختیار حاصل ہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق غزہ کی صورتحال پر امریکی صدر جو بائیڈن نے گزشتہ رات اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو سے رابطہ کیا۔
اس موقع پر امریکی صدر کا کہنا تھا کہ اسرائیل کو اپنے دفاع کا مکمل اختیار ہے، توقع اور امید ہے کہ صورتحال جلد بہتر ہو جائے گئی۔
ڈیموکریٹس اراکین کا فلسطینیوں کی بے دخلی روکنے کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل اور فلسطین سے بات چیت کے لیے امریکا اپنا نمائندہ بھیجے گا۔
دوسری جانب امریکی ایوان نمائندگان میں ڈیموکریٹک پارٹی سے تعلق رکھنے والے 25 اراکین نے امریکی وزیر خارجہ کو خط لکھ کر مطالبہ کیا ہے کہ اسرائیل کو فلسطینیوں کی جبری بے دخلی سے روکا جائے۔