غزہ (ڈیلی اردو/شِنہوا) غزہ پٹی میں اسرائیل کے شدید فضائی حملوں کی وجہ سے غزہ شہر میں نوول کرونا وائرس کے ٹیسٹ کرنیوالی مرکزی لیبارٹری کو نقصان پہنچا ہے۔
غزہ میں حماس کے زیر انتظام صحت اتھارٹی کے ڈائریکٹر یوسف ابو ال ریش نے منگل کے روز نامہ نگاروں کو بتایا کہ اسرائیلی فضائی حملوں سے ایک طبی کمپاؤنڈ کو شدید نقصان پہنچا ہے جس میں ٹیسٹنگ لیبارٹری، صحت اتھارٹی کے دفاتر اور مطب برائے بیرونی مریضاں شامل ہیں جبکہ کمپاؤنڈ کی متعدد قریبی عمارتیں مکمل طور پر تباہ ہو گئی ہیں۔
Medical sources: the central/ only COVID19 testing lab in Gaza is no longer functional after the bombing of Al-Rimal Health Clinic. #GazaUnderAttack pic.twitter.com/l05VE1YwUJ
— Palestine PLO-NAD (@nadplo) May 17, 2021
ال ریش نے کہا کہ نقصان کے باعث جانچ مرکز میں کام بند ہو گیا ہے، مزید بتایا کہ فضائی حملوں کے دوران وزارت صحت کا عملہ اور متعدد ڈاکٹرز زخمی ہوئے ہیں۔
عہدیدار نے عالمی برادری خصوصاً عالمی ادارہ صحت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ میں صحت سہولیات کے مکمل تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کرے۔
ابو ال ریش نے کہا کہ غزہ کی پٹی کو دنیا میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے طبی عملہ کی حفاظت کیلئے درکار طبی سامان کی فراہمی یقینی بنانے کی خاطر طبی و فلاحی تنظیموں کی جانب سے مدد کی ضرورت ہے۔