صنعا (ڈیلی اردو/شِنہوا) یمن کی حوثی ملیشیا نے کہا ہے کہ انہوں نے سعودی عرب کے جنوب مغربی سرحدی شہر خمیس مشیط میں شاہ خالد فضائی اڈے پر اتوار کے روز صبح سویرے ایک بم سے لیس ڈرون حملہ کیا ہے۔
حوثی زیر انتظام المسيرہ ٹی وی نے حوثی فوجی ترجمان یحیی ٰساریہ کے حوالے سے کہا ہے کہ اس ڈرون حملے میں سعودی ائیر بیس کو درستگی کے ساتھ نشانہ بنایا گیا ہے۔
دریں اثناء سعودی عرب کے زیر انتظام العربیہ ٹی وی کی اتوار کی صبح سویرے رپورٹ کے مطابق سعودی زیر قیادت اتحاد کا کہنا ہے کہ اس نے حوثی ملیشیا کی جانب سے خمیس مشیط کی طرف بھیجے گئے بم سے لیس ڈرون کو روکا اور اسے تباہ کردیا۔
العربیہ ٹی وی کے مطابق یہ حوثیوں کا سعودی عرب پر تقریباً 24 گھنٹوں کے دوران دوسرا ناکام حملہ تھا۔