21

پنجاب کے ضلع ساہیوال اور سرگودھا میں 180 افراد نے اسلام قبول کرلیا

لاہور (ویب ڈیسک) پنجاب کے ضلع ساہیوال اور ضلع سرگودھا میں ایک ہفتے کے دوران 188 غیر مسلموں نے اسلام قبول کرلیا جن میں ساہیوال کے نواحی علاقہ جہان خان کا ایک خاندان بھی شامل ہے جس کے 180 مسیحی افراد نے اسلام قبول کیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق مسیحی خاندان نے مقامی عالم دین حافظ طارق کے سامنے کلمہ پڑھا اور دائرہ اسلام میں داخل ہو گئے۔

اسلام قبول کرنے والوں میں 82 مرد، 42 خواتین، 33 نوجوان لڑکیاں اور 24 نوجوان لڑکے شامل ہیں۔ مقامی لوگوں کی جانب سے نو مسلم خاندانوں کے لیے بڑے پیمانے پر دعوت کا اہتمام کیا گیا انہیں مختلف تحائف بھی دیئے گئے۔

رپورٹ کے مطابق  اسی طرح چند روز قبل سرگودھا کے چک 34 جنوبی میں بھی ایک مسیحی خاندان کے 8 افراد نے اسلام قبول کیا۔ روکس مسیح نامی شخص نے گاؤں کے امام مسجد کی تبلیغ سے متاثر ہو کر بیوی بچوں کے ہمراہ اسلام قبول کیا۔

نومسلم روکس کا اسلامی نام عبدالرحمن جبکہ دیگر افراد کے نام صائمہ، تبسم، محمد عدیل، محمد نوید، شکیل، نبیل احمد اور مہناز رکھے گئے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں