22

خضدار میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 3 سگے بھائیوں سمیت 4 افراد جاں بحق

خضدار (ڈیلی اردو) بلوچستان کے علاقے ضلع خضدار کے نواحی علاقے باغبانہ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے چار افراد جاں بحق ہوگئے۔ جبکہ ایک لاش برآمد۔

مقامی ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد میں 3 سگے بھائی بھی شامل ہیں تاہم فائرنگ کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکی۔

باغبانہ خضدار شہر سے 30 منٹ کی مسافت پر واقع ہے

تاحال مقامی انتظامیہ نے واقعہ کی تصدیق نہیں کی ہے

جبکہ آج صبح خضدار کے سب تحصیل اورناچ کے علاقے ڈاٹ سے ایک شخص کی لاش ملی ہے جس کی شناخت شیر جان ولد محمد بخش کے نام سے ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق مذکورہ شخص ہفتے کی روز اپنے موٹر سائیکل کے ہمراہ لاپتہ ہوا تھا جبکہ لاش کے نزدیک ان کی موٹر سائیکل بھی برآمد کرلی گئی۔

لیویز حکام نے لاش کو تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیا۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں