20

صحافی گرفتاری: یورپی یونین کی بیلاروس کے جہازوں پر فضائی حدود استعمال کرنے پر پابندی عائد

نیویارک (ڈیلی اردو) یورپی یونین نے بیلاروس کے جہازوں پر اپنی فضائی حدود استعمال کرنے پر پابندی عائد کر دی۔

بیلاروس میں صحافی کی گرفتاری کے لیے مسافر طیارے کو زبردستی اتارنے کا معاملہ مزید سنگین ہوگیا۔ یورپی یونین نے بھی بیلاروس کے جہازوں پر فضائی حدود استعمال کرنے پر پابندی عائد کر دی۔ اس حوالے سے حکم نامہ بھی جاری کر دیا گیا۔

بیلا روس نے گزشتہ ماہ یونان سے لیتھوانیا جانے والی ایک پرواز کو جنگی طیاروں کے ذریعے زبردستی لینڈنگ پر مجبور کیا تھا۔ جہاز میں سوار حکومت مخالف صحافی کو حراست میں لے لیا گیا تھا۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں