صنعا (ڈیلی اردو) یمن کے صوبے مارب شہر میں حوثی باغیوں کے میزائل حملے کے نتیجے میں 17 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق حوثی باغیوں نے یمن کے شہر مارب میں گیس اسٹیشن کو میزائل سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 17 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے جب کہ کچھ ہی دیر بعد باغیوں نے 2 بارودی ڈرونز سے بھی حملہ کیا جس میں ایمبولینس کو نشانہ بنایا گیا جو حملے کی جگہ زخمیوں کو لینے جارہی تھی۔
At least 17 people, including a five-year-old girl, have been killed after a ‘Houthi missile attack’ in Yemen’s Marib https://t.co/e5rXE0EBpY pic.twitter.com/MmB6EckFB5
— Al Jazeera English (@AJEnglish) June 6, 2021
عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ گیس اسٹیشن پر متعدد گاڑیاں کھڑی تھی تاہم حملے کے نتیجے میں بچے اور خواتین بھی ہلاک ہوئی ہیں جب کہ آتشزدگی کے باعث زخمیوں کی حالت انتہائی تشویشناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافہ کا خدشہ ہے۔
واضح رہے کہ حوثی باغیوں کی جانب سے متعدد بار سعودی شہری آبادی اور وہاں قائم آئل فیلڈز کو بھی نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی ہے تاہم عرب اتحادی افواج کی جانب سے ان حملوں کو ناکام بنادیا گیا ہے۔