پاکستان سے پولیو کا مکمل خاتمہ قومی مقصد اور کاوش ہے، آرمی چیف قمر باجوہ

راولپنڈی (ڈیلی اردو) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاکستان سے پولیو کا مکمل خاتمہ قومی مقصد اور کاوش ہے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بل اینڈ ملینڈا گیٹس فاوَنڈیشن گلوبل ڈویلپمنٹ پروگرام کے صدر کرسٹوفر ایلیس نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی، جس میں پاکستان سے پولیو کے خاتمے کے حوالے سے امور پر بات چیت ہوئی۔

آرمی چیف نے ملینڈا اینڈ بل گیٹس فاؤنڈیشن کی جانب سے پولیو کے خاتمہ کی کوششوں کو سراہا اور فاؤنڈیشن کو پاک فوج کی جانب سے مسلسل معاونت کی یقین دہانی کرائی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان سے پولیو کا خاتمہ قومی کاز اورقومی کوشش ہے۔ اس موقع پر کرسٹوفر ایلیس نے کہا کہ پاک فوج نے قومی انسداد پولیو مہم میں کلیدی کردار ادا کیا ہے، پاک فوج نے رواں سال ملک بھر میں پولیو مہم کو یقینی بنایا۔ اس کے علاوہ پاک فوج نے بذریعہ کمیونٹی، بااثر افراد آگہی میں بھی کلیدی کردار ادا کیا، پاکستان نے کورونا سے نمٹنے کےلیے خلاف بھی کامیاب مہم چلائی۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں