اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 15 سالہ فلسطینی لڑکا ہلاک، 6 زخمی

غزہ (ڈیلی اردو) مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں 15 سالہ فلسطینی لڑکا ہلاک ہوگیا۔

عرب میڈیا کے مطابق مغربی کنارے میں جھڑپوں کے دوران اسرائیلی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں 15 سالہ فلسطینی لڑکا محمد سید ہمائل ہلاک جب کہ مزید 6 فلسطینی زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

فلسطینی نیوز ایجنسی کی جانب سے جاری تفصیلات میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے نئی غیر قانونی یہودی آبادیاں قائم کرنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا جارہا تھا جس پر اسرائیلی فوج نے فائرنگ کی۔

واضح رہے کہ چند روز قبل بھی اسرائیلی فوج نے بھیس بدل کر فلسطینی انٹیلیجنس کے اہلکاروں کو گرفتار کرنے کی کوشش کی تھی تاہم گرفتاری میں ناکامی پر اسرائیلی فوج نے فائرنگ کر کے 3 فلسطینیوں کو ہلاک کردیا تھا۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں