برسلز (ڈیلی اردو) نارتھ اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائزیشن (نیٹو) نے افغانستان سے فوجی مشن کے خاتمے کا اعلان کردیا ہے۔
نیٹو کا 31 واں سربراہی اجلاس بیلجیئم کے شہر برسلز میں واقع ہیڈ کوارٹر میں شروع ہوگیا ہے۔ برسلز میں ہونے والے اجلاس میں امریکی صدر جوبائیڈن سمیت نیٹو اتحاد کے 30 رکن ممالک کے سربراہان شریک ہیں۔
خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق افتتاحی خطاب میں نیٹو سیکرٹری جنرل اسٹولٹن برگ نے افغانستان سے فوجی مشن کے خاتمے کا اعلان کیا ہے۔
#BREAKING NATO leaders agree to maintain funding for Kabul airport after Afghan military mission ends pic.twitter.com/Fuo4wZR5RD
— AFP News Agency (@AFP) June 14, 2021
اسٹولٹن برگ نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اب صرف نیٹو کے سول منتظم کابل میں موجود ہوں گے لیکن افغان سیکیورٹی اداروں کی فنڈنگ کا سلسلہ 2024 تک برقرار رہے گا۔
عالمی خبررساں ایجنسی کے مطابق نیٹو اجلاس میں شرکا روس کے جارحانہ طرز عمل، دہشت گردی، سائبر حملوں اور چین کے عروج سمیت ماحولیاتی تبدیلیوں کے حفاظتی مضمرات پر بھی گفتگو کریں گے۔