کابل (ڈیلی اردو) افغانستان کے صوبے فاراب میں طالبان کے حملے میں اسپیشل فورسز کے بیس کمانڈوز ہلاک ہوگئے۔
افغان فورسز صوبہ فاراب کے ضلع دولت آباد میں سیکورٹی آپریشن کے دوران طالبان کے حملے کی زد میں آئے، افغان وزارت دفاع کے سابق ترجمان اور سابق جنرل کا بیٹا بھی ہلاک ہونے والوں میں شامل ہے۔ تاہم ابھی تک حکومت کی جانب سے ہلاکتوں کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔
Over 20 Afghan Commandos Killed in Faryab Clashes: Source#Afghanistan https://t.co/Fu9s8qxUov pic.twitter.com/9s7Ui4vVoZ
— TOLOnews (@TOLOnews) June 17, 2021
ادھر افغان وزارت دفاع کے ترجمان نے دعوی کیا ہے کہ اسپیشل فورسز کے آپریشن میں 45 طالبان ہلاک جبکہ 52 زخمی ہوگئے۔
https://twitter.com/FawadAman2/status/1405467580886827009?s=19
دوسری جانب افغانستان میں امن عمل کے بعد سے طالبان اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپوں میں مزید اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جب کہ تقریبا 80 سے زائد افغان اضلاع میں جھڑپیں جاری ہیں جس کے نتیجے میں اب تک 100 کے قریب طالبان اور 90 اہلکار ہلاک ہوچکے ہیں۔