غزہ (ڈیلی اردو) اسرائیلی فوج نے سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک بار پھر غزہ پر بمباری کی ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے ایک بار پھر سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دوسرے روز بھی غزہ پر بمباری کی جس میں متعدد عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا تاہم ابھی تک فضائی حملے میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی، فلسطینی مزاحمتی گروپ حماس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بمباری اسرائیل کی نئی حکومت کی کارروائی ہے تاہم ہم اسرائیلی بربریت کے خلاف اپنی مزاحمت جاری رکھیں گے۔
Israeli air raids target Gaza for second time since ceasefire https://t.co/rPZexfc057
— Al Jazeera Breaking News (@AJENews) June 17, 2021
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی طیاروں کی بمباری کے بعد حماس کی جانب سے بھی بھاری ہتھیاروں سے اسرائیل پر فائرنگ کی گئی۔
دوسری جانب اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ حماس نے غزہ سے آتش گیر غبارے اسرائیلی کی جانب چھوڑے جس کے جواب میں کارروائی کی گئی۔
In response to arson balloons launched from Gaza into Israel, we struck military compounds and a rocket launch site belonging to Hamas in Gaza.
The IDF has increased its readiness for various scenarios & will continue to strike Hamas terror targets in Gaza. pic.twitter.com/awnCMTcSD9
— Israel Defense Forces (@IDF) June 17, 2021
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے 11 روز تک غزہ پر مسلسل بمباری کی تھی جس کے نتیجے میں 250 سے زائد فلسطینی ہلاک ہوگئے تھے تاہم اردن نے ثالثی کا کردار ادا کرتے ہوئے حماس اور اسرائیل کے درمیان سیز فائر معاہدہ طے کروایا تھا