دمشق (ڈیلی اردو) شام میں بشارالاسد کی فوج کے فضائی حملے میں 8 شہری ہلاک ہوگئے جن میں 6 بچے بھی شامل ہیں جب کہ 16 افراد زخمی ہو گئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق شام میں داعش کے آخری ٹھکانے ادلب میں جنگجوؤں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔
بشارالاسد کی فضائیہ نے جبل الزاویہ کے جنوبی علاقے میں شدید بمباری کی جس سے کئی مکان تباہ ہوگئی، ایک مکان میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد موقع پر ہلاک ہوگئے جب کہ دیگر 3 افراد نے ہسپتال میں دم توڑ دیا۔
ہلاک ہونے والوں میں 6 بچے اور دو خواتین شامل ہیں۔ گھروں کے تباہ ہونے کے بعد سے مکینوں کو رات کھلے آسمان تلے گزارنی پڑی۔ علاقے میں وقفے وقفے سے دھماکوں کی آواز سنی جا رہی ہے۔
A horrific massacre committed by Russia & regime forces this morning in #Idlib countryside, where 8 civilians, including 6 children & a woman, were killed, and 9 others were injured, as a result of intense missile attacks on the area. Search and rescue operations continue. pic.twitter.com/uWVFEeBL2I
— The White Helmets (@SyriaCivilDef) July 3, 2021
گزشتہ ایک ہفتے سے ادلب کے اس علاقے میں روسی طیاروں کی بمباری کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث زیادہ تر مکین پناہ گزین کیمپوں میں رہنے پر مجبور ہیں۔
واضح رہے کہ جنگ زدہ شام میں 2011 سے جھڑپوں میں تاحال 5 لاکھ سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے جب کہ دس لاکھ سے زائد افراد پناہ گزین کیمپوں میں رہ رہے ہیں۔