کابل (ڈیلی اردو) افغان فورسز اور طالبان میں جاری لڑائی میں شدت آگئی، کابل حکومت نے چھن جانے والے تمام اضلاع طالبان سے واپس لینے کا اعلان کیا ہے۔
افغانستان کے قومی سلامتی کے مشیر حمداللہ محب نے کہا کہ چھن جانے والے تمام اضلاع طالبان سے واپس لیے جائیں گے، انہوں نے مزید کہا کہ طالبان نے حملوں میں تیزی لا کر ثابت کیا ہے کہ وہ امن کے لیے راضی نہیں ہیں۔
حمدالله محب: دولتي ځواکونه به بېرته د ولسوالیو مرکزونه ولکه کړيhttps://t.co/JrgsfFMWa1 pic.twitter.com/LOCfP8BJzn
— TOLOnews (@TOLOnews) July 6, 2021
ادھر افغان طالبان نے مزید 6 اضلاع پر قبضہ کرلیا جن میں ہرات اور بادغیس کے دو، دو نمروز اور بدخشان کا ایک،ایک ضلع شامل ہے۔
گذشتہ روز افغان فورسز کی جانب سے صوبہ لغمان کے ضلع علی شنگ میں 35 طالبان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ سامنے آیا تھا۔