18

راولپنڈی کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ

روالپنڈی (ڈیلی اردو) راولپنڈی کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے ہسپتالوں میں تمام ڈاکٹرز، نرسز، پیرامیڈیکل اسٹاف کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں ہیں جب کہ تمام آپریشن تھیٹرز، لیب مکمل طور پر فنکشنل ہونے کی یقین دہانی کیلئے ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

محکمہ صحت نے ہدایت جاری کی ہے کہ ڈاکٹرز 24گھنٹے آن کال رہیں، ایمرجنسی وارڈز ادویات سے لیس کیے جائیں۔

واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان گزشتہ چند دنوں سے حالات کشیدہ ہیں جس کی وجہ سے وزیراعظم پاکستان نے بھی تمام اداروں اور قوم کو تیار رہنے کی ہدایت پہلے سے کی ہوئی ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں