کابل (ڈیلی اردو) افغان طالبان نے مغربی افغانستان کی دو سرحدی گزرگاہوں اور ایران بارڈر سے چین کی سرحد پر قبضہ کرنے کا دعویٰ کردیا۔ دوسری جانب افغان صدر اشرف غنی نے طالبان سے دوحہ معاہدے کی پاسداری کا مطالبہ کردیا۔ ان کا کہنا ہے امریکی فوج کے چلے جانے کے بعد اب طالبان کس سے اور کیوں لڑ رہے ہیں۔
طالبان نے افغانستان کے85 فیصد علاقوں پر قبضہ کرلینے کا دعویٰ کیا ہے۔ افغان طالبان نے ایران بارڈرسےچین کی سرحد پر قبضہ کرلیا ہے۔ دوسری جانب کابل ایئرپورٹ کو محفوظ بنانے کیلئے ایئرڈیفنس سسٹم نصب کیا گیا ہے۔