کابل (ڈیلی اردو) امریکی اور نیٹو فورسز کے انخلا کے ساتھ ہی جہاں افغان حکومت اور طالبان میں لڑائیاں جاری ہیں وہیں تازہ ترین اطلاعات کے مطابق امریکی جنگی طیاروں نے افغان ہسپتال پر بمباری کر دی۔
افغان میڈیا کے مطابق افغانستان میں امریکی فضائیہ نے ہسپتال پر بمباری کر دی، ہلمند کے دارالحکومت لشکرگاہ میں امریکی فضائیہ نے ہسپتال پر بمباری کی، افغان طالبان کا کہنا ہے بھارتی فضائیہ کی بمباری سے ہسپتال میں آگ لگ گئی اور عمارت تباہ ہوگئی۔
سرچینه: څو شیبې وړاندې د هلمند لښکرګاه ښار په بیټون سیمه کې پر یوه خصوصي روغتون هوايي برید شوی.
سرچینه وایي، تر دې دمه د اوښتې مرګ ژوبلې په اړه مالومات نشته. pic.twitter.com/xpcpX7gyEW
— ShamshadNews (@Shamshadnetwork) July 31, 2021
افغانستان میں ہر گزرتے دن کے ساتھ جہاں افغان طالبان اور حکومت کے درمیان کشیدگی بڑھتی جا رہی ہے وہیں طالبان تیزی سے کابل کی طرف پیش قدمی کر رہے ہیں۔ گزشتہ رات افغان طالبان نے ہرات شہر کے اندر داخل ہو کر ائیر پورٹ کے درمیان کئی اہم مقامات پر اپنے کنٹرول کا دعویٰ کر دیا۔
افغان میڈیا رپورٹس کے مطابق افغان طالبان نے ہرات شہر کے اندر داخل ہونے کا دعویٰ کر دیا ہے، افغانستان کے تیسرے بڑے شہر کے اندر اور اردگرد کے متعدد مقامات پر شدید لڑائی جاری ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے طالبان نے ہرات میں ضلع گوذارا، ضلع کرخ اور اور ائیر پورٹ کے درمیان کئی اہم مقامات پر بھی اپنا کنٹرول قائم کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔