پارا چنار: قبائل ملکی سرحدات کے بغیر تنخواہ کے سپاہی ہیں، حشمت علی بنگش

پاراچنار (ڈیلی اردو) قبائل ملکی سرحدات کے بغیر تنخواہ کے سپاہی ہیں وزیر اعظم اور آرمی چیف وطن کی دفاع کے نام پر قبائلی جوانوں پر مشتمل قبائلی لشکر تشکیل دیں ہم ہراول دستے کا کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہیں۔

پاراچنار میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنماؤں حشمت بنگش، رمضان علی پراچہ، سید ناصر حسین، ملک نور جنان، اشفاق حسین، ملک احمد علی اور دیگر نے کہا کہ مودی اپنی سیاست چمکانے کے لئے خطے کو آگ میں دھکیل رہا ہے مگر اللہ کے ضلع کرم سے پاک فوج ملکی چھپے چھپے کی حفاظت کا حق ادا کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ قبائل ملکی سرحدات کی بغیر تنخواہ کے سپاہی ہیں اور پاک فوج کے ساتھ ہر محاذ پر شانہ بشانہ رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دھمکیوں اور در اندازی پر نہایت ہی صبر کا مظاہرہ کیا ہے یہی وجہ ہے کہ آج عالمی سطح پر پاکستان کو امن کے حوالے سے قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے رہنماؤں نے اس امر پر نہایت مسرت کا اظہار کیا کہ پاکستانی شاہینوں نے دشمن کے منہ کٹے کرکے وطن عزیز کی شان بڑھا دی ہے۔

انہوں نے پاک فوج اور ائرفورس کے شاہینوں کی بہادری کو داد دی بعد ازاں پیپلز پارٹی کے رہنماؤں اور کارکنوں نے پاک فوج سے اظہار یک جہتی کے لئے ریلی بھی نکالی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ملک امجد علی، ملک احمد علی اور دیگر نے کہا کہ پیپلز پارٹی ایک محب وطن پارٹی ہے پارٹی کے ہزاروں جیالے وطن عزیز کی دفاع کیلئے کسی قسم قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں