ٹوکیو (ڈیلی اردو) جاپانی شہر ناگا ساکی میں ایٹمی حملے کے 76 برس مکمل ہونے پر آج خصوصی یادگاری تقریبات کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔
9 اگست سن انیس سو پینتالیس کو امریکا نے اس جاپانی شہر پر جوہری بم گرایا تھا، جس کی وجہ سے بڑی پیمانے پر تباہی پھیلی تھی۔ اس ایک بم کے نتیجے میں کم ازکم ایک لاکھ بیس ہزار افراد مارے گئے تھے۔
دوسری عالمی جنگ کے دوران امریکا نے چھ اگست کو ہیرو شیما پر بھی ایٹمی حملہ کیا تھا۔ پیر کے دن ناگاساکی کے میئر نے ایک تقریب سے خطاب میں امریکا اور روس سے مطالبہ کیا کہ جوہری ہتھیاروں کے خاتمے کے لیے مزید اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔
It was deeply moving to attend the Nagasaki Peace Memorial Ceremony today. The United States and Japan will continue to work together to promote our shared vision of peace. pic.twitter.com/tVzuWjU49u
— ラーム・エマニュエル駐日米国大使 (@USAmbJapan) August 9, 2021